Advertisement
پاکستان

 کسی کی سیاست پاکستان سےبڑھ کرنہیں،ماضی میں ایک لیڈراپنی جماعت کو آمرکی طرح چلاتا رہا،ترجمان پاک فوج

افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے دنیا بھر کی مختلف دہشت گرد تنظیمیں وہاں سے آپریٹ کر رہی ہیں،القاعدہ، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے ٹھکانے ہیں،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Jan 6th 2026, 5:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 کسی کی سیاست پاکستان سےبڑھ کرنہیں،ماضی میں ایک لیڈراپنی جماعت کو آمرکی طرح چلاتا رہا،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ کسی کی سیاست پاکستان سےبڑھ کرنہیں،ماضی میں ایک لیڈراپنی جماعت کوایک آمرکی طرح چلاتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ ماضی میں وزیراعظم نےاس وقت کےآرمی چیف کوباپ ڈکلیئرکیا، یہ بیانیہ مضحکہ خیزہےکہ ہم بےاختیارتھے۔

ان کا کہنا تھا لہ ایک لیڈراپنی جماعت کوایک آمرکی طرح چلاتا رہا،جوشخص کہتا ہےمیں بےاختیارتھا اس نےآرمی چیف کوقوم کا باپ ڈکلیئرکیا تھا، ہم توسمجھتےہیں قوم کاایک ہی باپ قائداعظم محمدعلی جناح ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کوسیاست کیلئےاستعمال کیا گیا، ہمارے لیےتمام سیاسی جماعتیں،صوبےبرابرہیں، آئین اورقانون ملک کےعوام کوتحفظ فراہم کرتا ہے، بارڈر بندش کے فوائد نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کسی کی سیاست پاکستان سےبڑھ کرنہیں،حکومتیں بااختیارہوتی ہے، ادارے بااختیارنہیں جس طرح ہونےچاہئیں،جوابھی بھی کہتےہیں بات چیت سےمسئلےحل کریں ان سےپوچھیں طالبان سےکیا محبت ہے، ہمارا کام دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی قوم کےسامنےلانا ہے۔

ہم حق پر ہیں اور حق نے غالب آنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نےکہا ان سےکوئی بات چیت نہیں کرنی، ہماری طرف سےکلیریٹی ہے،یہ خوراج ہےان سےلڑنا ہے،ان کوکوئی اسپیس نہیں دینی، دہشتگردوں کا کوئی ایمان نہیں ، ہم حق پر ہیں اور حق نے غالب آنا ہے، ہمیں کسی دہشتگرد سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔
افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور دنیا بھر کی مختلف دہشت گرد تنظیمیں وہاں سے آپریٹ کر رہی ہیں، القاعدہ، داعش، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی جیسے گروہوں کے ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں، جس کا اثر نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے دیگر پڑوسی ممالک پر بھی پڑ رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حالیہ معلومات کے مطابق شام سے تقریباً اڑھائی ہزار دہشت گرد افغانستان پہنچ چکے ہیں، ان میں ایک بھی پاکستانی نہیں، یہ خطے کی سلامتی کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ ہے، افغانستان کے ہمسایہ ممالک اس صورتحال کے باعث دہشت گردی سے متاثر ہو رہے ہیں، جس پر عالمی برادری کو توجہ دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے انخلا کے وقت بڑی مقدار میں جدید اسلحہ چھوڑ کر گیا، جو اب دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہو رہا ہے، یہ اسلحہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے خطرات میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نےافغان طالبان سے2021سےبارہا مذاکرات کیے،کابل میں افغان طالبان کا ہی رول ہے،دوطرفہ بات چیت سےکوئی فائدہ نہیں ہوا، ہمارے نزدیک دہشت گرد کا کوئی رنگ یا شیڈ نہیں۔

خوارجی مساجد میں بیٹھ کر ڈرون استعمال کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بیانیہ بنایاجاتا ہے کہ پاکستان فوج ڈرون استعمال کرتی ہے، ان کا سرپرست اعلیٰ ہندوستان ان کو ہر چیز فراہم کرتا ہے، خارجیوں نے مسلح آرمڈ کواڈ کاپٹرز استعمال کرنا شروع کیا، یہ مساجد، عوامی جگہوں اور گھروں کو استعمال کرتے ہیں، خارجیوں کا ایک خاص ونگ آرمڈ کواڈ کاپٹرز استعمال کرتا ہے، سرویلنس کے لیے ڈرونز کا استعمال ہوتا ہے۔

 ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ خوارج مساجد میں بیٹھ کر کواڈ کاپٹرز دہشتگردی کے لیے استعمال کرتے ہیں، خوارج بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر دہشتگردی کرتے ہیں، پاک فوج صرف دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو نشانہ بناتی ہے۔

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست انسداد دہشتگردی کے لیے پرعزم ہے، انسداد دہشتگردی کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، ریاست کا دہشتگردی کے خلاف واضح مؤقف ہے، دنیا نے پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو سراہا ہے، پانچ سال پہلے صورت حال یہ تھی کہ ایک دہشت گرد کے مارے جانے پر تین شہادتیں ہوتی تھیں، جبکہ اب یہ تناسب بدل چکا ہے اور ایک شہادت کے مقابلے میں دو دہشت گرد مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement
ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز کی چھٹی برسی

ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز کی چھٹی برسی

  • ایک دن قبل
میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست

میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست

  • ایک دن قبل
مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی صدر

مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی صدر

  • 5 گھنٹے قبل
صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تصاویر اور ویڈیو جاری

صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تصاویر اور ویڈیو جاری

  • 11 گھنٹے قبل
ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال

ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال

  • 9 گھنٹے قبل
ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی عبور کرگئے، شپنگ ڈیٹا

ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی عبور کرگئے، شپنگ ڈیٹا

  • ایک دن قبل
این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا

این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا

  • ایک دن قبل
وزیراعظم نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے

وزیراعظم نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے

  • 11 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان: پی پی نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا

گلگت بلتستان: پی پی نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا

  • ایک دن قبل
وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز

  • 5 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

  • 10 گھنٹے قبل
سندھ: کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز؟

سندھ: کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز؟

  • ایک دن قبل
Advertisement