Advertisement

مایہ ناز آسٹریلوی عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والا مسلمان لڑکا ہوں جسے کہا گیا تھا کہ وہ کبھی آسٹریلیا کے لیے نہیں کھیلے گا… آج مجھے دیکھ لیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jan 2nd 2026, 12:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مایہ ناز آسٹریلوی عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے معروف بائیں ہاتھ کے بیٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اپنے ایک بیان میں آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایشز کے 5ویں اور آخری ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا، انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ اتوار سے شروع ہوگا، جس میں عثمان خواجہ 88واں اور آخری میچ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کا ٹیم میں بحیثیت اوپنر رول ختم ہو چکا ہے،ان کی جگہ ٹریوس ہیڈ اوپننگ کر رہے ہیں، 39 سالہ عثمان خواجہ 87 ٹیسٹ، 40 ون ڈے اور 9 ٹی 20 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والا مسلمان لڑکا ہوں جسے کہا گیا تھا کہ وہ کبھی آسٹریلیا کے لیے نہیں کھیلے گا… آج مجھے دیکھ لیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ ایشز سیریز کے لیے ان کی تیاری پر سوال اٹھائے گئے اور انہیں یہ سننے کو ملا کہ وہ ٹیم کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔ ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ٹیسٹ میچ سے ایک دن پہلے گالف کھیلی، ٹریننگ سے گریز کیا اور انہیں خودغرض اور سست قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عثمان خواجہ سے متعلق ان کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

عثمان خواجہ سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ سے کمر کی تکلیف کا شکار ہونے کی بعد تنقید کا شکار ہوگئے تھے، وہ کمر کی تکلیف کے باعث برسبین ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 20 گھنٹے قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 20 گھنٹے قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 17 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 20 گھنٹے قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 21 گھنٹے قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 2 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement