معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
جب بھی دھرتی ماں کوضرورت ہوگی توجان لڑادیں گے، میں جب جیلوں میں گیا تو کہا اِن مسائل کا خود ہی مقابلہ کروں گا، صدر زرداری


گڑھی خدا بخش: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم معرکہ حق کے دوران بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا، اگرکسی نےپھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گڑھی خدا بخش میں بے نظیر کی 18 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تمام جیالوں کو گڑھی خدابخش میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاُنہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک چلتا رہےگا، ہم نے فوج کا ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، نریندرمودی کوپتا چل گیا جنگ کوئی کھیل نہیں ہے، پاکستانی اپنا دفاع کرنا جانتےہیں، شکرکرو ابھی ہم نےتمہارا لحاظ کیا ورنہ تمہارا وکرم جہاز بھی گرا دیتے۔
صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ یاد رکھو یہاں پیپلزپارٹی اور بھٹو کے وارث بیٹھے ہوئےہیں، ہم خود بھی لڑنےکو تیار ہیں، مادرِ وطن کوبچانے کے لیے یہ بھول جاؤ، روٹی ہوگی ،گولی ہوگی، یہ بھول جاؤ ہم تمہیں گولیاں ماریں گے، نریندر مودی!چاردن تمہاری ٹانگیں کھڑی نہیں ہوسکیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ وہ دل گردہ کہاں سےلاؤگےجوہمارے آرمی چیف،ایئرفورس چیف کا ہے، میرے ملٹری سیکرٹری نےبتایا سرجنگ شروع ہوگئی ہے، میرے ملٹری سیکرٹری نے کہا بنکرمیں چلے جائیں میں نے کہا شہادت آئی تویہاں ہی آئےگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب بھی دھرتی ماں کوضرورت ہوگی توجان لڑادیں گے، میں جب جیلوں میں گیا تو کہا اِن مسائل کا خود ہی مقابلہ کروں گا، پیپلزپارٹی دشمنوں کےلیےتنہا ہی کافی ہے، جہاں بی بی نےکہا تھا وہاں پر جھنڈا لگایا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یاد رکھے یہاں زرداری بیٹھا ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والا یاد رکھے یہاں پیپلزپارٹی اور جیالے موجود ہیں۔
گڑھی خدا بخش میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر ملک بھر ساے آئے ہوئے عقیدت مندوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے اپنے دسمبر 2007 کے تاریخی خطاب کا حوالہ دیا اور کہا، "پاکستان کھپے کا نعرہ بی بی کا ہی نعرہ تھا۔"
صدر آصف علی زرداری نے واضح کیا کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن جو بھی ہاتھ ہماری طرف بڑھے گا تو ہم جواب دیں گے، کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھےگا تو یاد رکھے ہمارا چیف ان کو ناکوں چنے چبوادے گا۔
بانی پی ٹی آئی پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک بیوقوف آدمی نے چار سال میں دنیا بھر سے ہمارے تعلقات خراب کیے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی
- ایک دن قبل

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق
- 5 گھنٹے قبل

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت
- ایک دن قبل
ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی
- 5 گھنٹے قبل

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت
- ایک دن قبل

عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے لالی وڈ کی تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
- ایک دن قبل

ابوظبی میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا
- ایک دن قبل
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل
- ایک دن قبل

کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل












