Advertisement
Mobin
Advertisement
پاکستان

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری

پراسکیوشن نے مختلف واٹس ایپ امیسجز اور 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں، ملزمان کے خلاف فرانزک رپورٹس بھی کمرہ عدالت میں پیش کی گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر دسمبر 26 2025، 2:59 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس  سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)نے نو مئی کے دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں محمود الرشید کو 33 سال، ڈاکٹر یاسمین، اعجاز چودھری اور عمرسرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو دس دس سال قید کی سزا سنائی، میاں محمود الرشید کو الگ الگ سکیشنز میں سزائیں سنائی گئیں۔

عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 23 ملزمان کو بری کردیا، ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ دونوں سازش کی میٹینگ میں موجود ہونا ثابت ہوتا ہے، عدالت نے رہنماؤں سمیت سات ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 7 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنائی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 4 رہنماؤں نے جلاؤگھیراؤ کے لیے عوام میں انتشار پھیلایا۔

پراسکیوشن نے مختلف واٹس ایپ امیسجز اور 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کیں، ملزمان کے خلاف فرانزک رپورٹس بھی کمرہ عدالت میں پیش کی گئیں۔

فیصلہ کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کو قصوروار قرار دیا، ملزمان نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کسی فورم پر چیلنج بھی نہیں کیا۔ ملزمان نے اپنی حتمی بیانات میں خود کو معصوم قرار دیا۔

Advertisement
Moib
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • 20 گھنٹے قبل
مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی

  • 19 گھنٹے قبل
علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

  • ایک دن قبل
پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق

  • چند سیکنڈ قبل
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل

کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل

  • ایک دن قبل
امن کا وقت نہیں اپنے دشمنوں کو عبرتناک شکست دیں گے، سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی

امن کا وقت نہیں اپنے دشمنوں کو عبرتناک شکست دیں گے، سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کی تجویز مسترد کر دی

  • ایک دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے  لالی وڈ کی تین فلمیں  سینما گھروں کی زینت بنیں گی

عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے  لالی وڈ کی تین فلمیں  سینما گھروں کی زینت بنیں گی

  • ایک دن قبل
ابوظبی میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا

ابوظبی میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا

  • ایک دن قبل
تجارت کیلئے مکمل سہولت فراہم کرنے پرایران کے شکر گزار ہیں،پاکستانی سفیر

تجارت کیلئے مکمل سہولت فراہم کرنے پرایران کے شکر گزار ہیں،پاکستانی سفیر

  • ایک دن قبل
Advertisement