فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ،اردن دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا،ترجمان


راولپنڈی: اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میجر جنرل یوسف احمد اے۔ الہنیتی نے راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے اُن کے کردار کی تعریف کی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوران ملاقات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری سطح پر تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے لالی وڈ کی تین فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی
- ایک دن قبل

کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

ابوظبی میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا
- ایک دن قبل
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق
- 5 گھنٹے قبل
خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی
- ایک دن قبل

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت
- ایک دن قبل

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- ایک دن قبل












