Advertisement
Mobin
Advertisement

امریکا کے نائیجریا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے،متعدد شدت پسند ہلاک

یہ کارروائی نائیجیریا کی درخواست پر سوکوٹو ریاست میں کی گئی، جہاں شدت پسند گروہ مبینہ طور پر مقامی آبادی، بالخصوص مسیحی برادری کو نشانہ بنا رہا تھا،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر دسمبر 26 2025، 1:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کے نائیجریا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے،متعدد شدت پسند ہلاک

ابوجا:امریکا نے نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں داعش سے منسلک شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے، جس میں متعدد جنگجو مارے گئے ہیں۔

امریکا نے نائیجیریا کی حکومت کی درخواست پر ملک کے شمال مغرب میں داعش سے وابستہ شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے، جس میں کئی دہشت گرد مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی نائیجیریا کی حکومت کی درخواست پر سوکوٹو ریاست میں کی گئی، جہاں شدت پسند گروہ مبینہ طور پر مقامی آبادی، بالخصوص مسیحی برادری کو نشانہ بنا رہا تھا۔

امریکی افریقہ کمانڈ کے مطابق حملہ نائیجیریا کے سکیورٹی اداروں کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون سے کیا گیا، جس میں داعش کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے۔

امریکی فوج کے مطابق کارروائی سے قبل نائیجیریا میں انٹیلی جنس پر مبنی پروازیں بھی کی جا رہی تھیں تاکہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی جا سکے، پینٹاگون کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایک جنگی جہاز سے میزائل داغے جانے کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

اس حوالےسے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی نائیجیریا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

فضائی حملوں کے بعد صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ داعش کے شدت پسند علاقے میں خاص طور پر مسیحی برادری کو نشانہ بنا رہے تھے، ملک میں بے گناہ افراد کو قتل کیا جا رہا تھا، جس پر امریکی فوج نے فیصلہ کن کارروائی کی۔

دوسری جانب نائیجیریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملہ امریکا اور نائیجیریا کے درمیان جاری سکیورٹی تعاون کا حصہ ہے، جس میں انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ اور مشترکہ حکمت عملی شامل ہے۔

نائیجرین وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ شمال مغربی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف فضائی کارروائیوں سے شدت پسندوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ نائیجیریا کے مختلف حصے گزشتہ کئی برسوں سے شدت پسند تنظیموں کی سرگرمیوں کی زد میں ہیں، جہاں سیکیورٹی فورسز کو مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔

Advertisement
Moib
پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق

  • 10 hours ago
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل

کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل

  • a day ago
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی پر بھارت کے بے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی پر بھارت کے بے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا

  • 4 hours ago
مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت

  • a day ago
خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

  • 9 hours ago
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت

  • a day ago
کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • a day ago
علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

  • a day ago
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی

  • 4 hours ago
وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی

  • a day ago
ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی

  • 9 hours ago
Advertisement