Advertisement
Mobin
Advertisement

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی

حالات قابو میں کرنے کے لیے مودی حکومت کی جانب سےعلاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا، انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردی گئیں،بھارتی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر دسمبر 25 2025، 4:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی

گوہاٹی :بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسام کےقبائلی اضلاع کاربی انگ لانگ اور کھیرونی میں زمین کے تنازع پر پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں،مظاہرین نے دکانوں اور بی جے پی رہنما کے گھر کو آگ لگا دی، پولیس پر بھی شدید پتھراؤ کیا۔

جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک جبکہ 40 پولیس اہلکاروں سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب حالات قابو میں کرنے کے لیے مودی حکومت کی جانب سےعلاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا، انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کردی گئیں۔

علاوہ ازاںآسام کے وزیراعلیٰ نے علاقے میں حالات قابو  میں کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔

خیال رہے کہ آسام میں مختلف علاقوں سے آئے غیر مقامی آبادکاروں نے زمینوں پر قبضہ جمالیا ہے جس سے آسام کے مقامی قبائل کے معاشی وسائل اور آبادیاتی توازن کو شدید خطرات لاحق ہیں، آسام کے قبائلیوں نے زرعی اورکاروباری زمینوں سے غیر مقامی افراد کو نکالنے اورحکومت سے اپنی آبائی زمینوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement
Moib
ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی

  • 18 hours ago
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل

کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل

  • 2 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت

  • 2 days ago
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 20 مارچ جمعہ کو ہوگی

  • 13 hours ago
کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • 2 days ago
مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

  • 18 hours ago
وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی

  • 2 days ago
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی پر بھارت کے بے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا

پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی پر بھارت کے بے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا

  • 13 hours ago
علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

  • 2 days ago
پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق

  • 19 hours ago
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت

  • 2 days ago
Advertisement