Advertisement
Mobin
Advertisement
پاکستان

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد

آئین ِپاکستان تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے،قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے،صدر زرداری

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 ماہ قبل پر دسمبر 25 2025، 1:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرسمس کے پُرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس محبت، امن، بھائی چارے، اتحاد اور امید کا پیغام دیتا ہے، جو قومی یکجہتی اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی جا نب سے جاری پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسمس کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ کرسمس انسانیت کے لیے ایک آفاقی پیغام لاتی ہے ۔کرسمس محبت، سخاوت، رحم، اتحاد اور امید کی ترغیب دلاتی ہے۔

بیان میں صدر مملکت نے مزید کہا کہ آئین ِپاکستان تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے۔مسیحی برادری نے تعلیم، صحت ،سماجی بہبود، عوامی خدمت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کرسمس کے موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ کرسمس تمام انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام ہے۔

بیان میںانہوں نے کہاکہ ملکی ترقی وخوشحالی خاص طور پر تعلیم، صحت اور قوم کی تعمیر کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار مثالی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت تمام مذہبی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور احترام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
Moib
علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا، امریکی حملوں میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت

  • ایک دن قبل
کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل

کراچی :میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ جہنم واصل

  • ایک دن قبل
کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

کفایت شعاری مہم:حکومت کا یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ

  • ایک دن قبل
مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل کئی روز کی کمی کے سونا ایک دفعہ پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے  لالی وڈ کی تین فلمیں  سینما گھروں کی زینت بنیں گی

عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے  لالی وڈ کی تین فلمیں  سینما گھروں کی زینت بنیں گی

  • ایک دن قبل
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ذخائر تسلی بخش قرار،وزیراعظم کی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی

وزیراعظم شہبازشریف کا قازق صدرسے ٹیلیفونک رابطہ،قازقستان کے آئینی ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباددی

  • ایک دن قبل
پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق

پاکستان اور چین مختلف شعبوں میں اے آئی پر مبنی شراکت داری مضبوط بنانے پر متفق

  • 5 گھنٹے قبل
خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

خلیجی ممالک کے شہری علاقوں کے قریب حملوں کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، ایرانی وزیر خارجہ

  • 5 گھنٹے قبل
ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کو اعلیٰ تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ابوظبی میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا

ابوظبی میں ایرانی میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہوگیا

  • ایک دن قبل
Advertisement