غزہ پر اسرائیلی حملے امن معاہدے کی خلاف ورزی ، پاکستان کاعالمی برادری نوٹس لینے کا مطالبہ
پاکستان آزاد سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خودمختار اور ملحقہ ریاست فلسطین کے قیام کے حق میں اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہ،دفتر خارجہ


اسلام آباد:پاکستان نے غزہ امن معاہدےکے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں معصوم بچے، خواتین جاں بحق اور زخمی ہوئے، اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔
بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ حملے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں، یہ حملے شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری اسرائیلی حملوں کا نوٹس لے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قانون کی پاسداری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، خودمختار اور ملحقہ ریاست فلسطین کے قیام کے حق میں اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 19 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 19 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 19 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)




