Advertisement

سابق کپتان کیویز کپتان کین ولیمسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ولیمسن نے اپنےکیریئرمیں 110 ٹیسٹ، 175 ون ڈے اور 93 ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی نمائندگی کی اورمجموعی طور پر 19 ہزار 346 رنز اسکور کیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 12th 2026, 6:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق کپتان کیویز کپتان  کین ولیمسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔اس کے ساتھ ہی عالمی کرکٹ کے ایک سنہرے باب کا اختتام ہو گیا، ماہرین کرکٹ اور سابق کھلاڑی انہیں نیوزی لینڈ کی تاریخ کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ولیمسن کا کہنا ہے کہ میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا مگر گزشتہ چند دنوں میں سب واضح ہوا کہ یہ ریٹائرمنٹ کا مناسب وقت ہے، نیوزی لینڈ کے لیے جتنا بھی کھیلا میں نے اپنا سب کچھ دیا اس پر میں فخر محسوس کررہا ہوں۔

کیویز بلے باز کین ولیمسن نے 2010 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا اور جلد ہی اپنی شاندار بیٹنگ، پرسکون مزاج اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں پہچان حاصل کر لی۔ وہ 2010 اور 2020 کی دہائی کے معروف فیب فور بلے بازوں میں شامل رہے،جن میں ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بھارت کے خلاف سنچری سے کیا اور کم عمری میں نیوزی لینڈ کے تیز ترین 3000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے، کین ولیمسن نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 19 ہزار 346 رنز اسکور کیے، جن میں 48 سنچریاں شامل ہیں۔

2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ولیمسن نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا اور نیوزی لینڈ کو مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچایا، اگرچہ فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شکست ہوئی تاہم ان کے طرز عمل اور کھیل کے جذبے کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔

علاوہ ازاں ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 2021 میں پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی، اسی سال کیوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک بھی پہنچی۔

ولیمسن نے اپنےکیریئرمیں 110 ٹیسٹ، 175 ون ڈے اور 93 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔انہوں نےتینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 19 ہزار 346 رنز اسکور کیے،اورانکا نیوزی لینڈ کرکٹ کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کین ولیمسن کو نہ صرف ایک عظیم بلے باز بلکہ ایک مثالی کپتان، بہترین فیلڈر اور کھیل کے حقیقی سفیر کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ان کی ریٹائرمنٹ عالمی کرکٹ کے ایک یادگار دور کے خاتمے کے مترادف ہے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 13 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
Advertisement