وزیراعظم شہبازشریف کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
پاکستان ہے تو ہم ہیں، ملک کو مستحکم کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے، صوبوں کے لیے معاشی وسائل ان کا حق ہے، این ایف سی میں بلوچستان کا حصہ 100 فیصد بڑھا دیا ہے،شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپوزیشن کو ایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اراکین ہمارے بھائی ہیں ان سے کوئی لڑائی نہیں، کئی بار کہا کہ آئیں میثاق معیشت اورمیثاق جمہوریت کی طرف بڑھیں، آج بھی کہتا ہوں دیر نہیں ہوئی میں بیٹھنے کیلئے تیار ہوں، میں قدم بڑھانے کو تیار ہوں، آپ بھی آگے آئیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے بجٹ کے حوالے سے جاری اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام معززممبران قابل احترام ہیں، ایوان میں چاروں صوبوں سے ممبران منتخب ہوکر آئے ہیں، سب کی سیاست،وژن اورخیالات اپنے اپنے ہیں۔
اجلاس سے خطاب میں انہوں نے اپوزیشن کو ایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اراکین ہمارے بھائی ہیں ان سے کوئی لڑائی نہیں، کئی بار کہا کہ آئیں میثاق معیشت اورمیثاق جمہوریت کی طرف بڑھیں، آج بھی کہتا ہوں دیر نہیں ہوئی میں بیٹھنے کیلئے تیار ہوں، میں قدم بڑھانے کو تیار ہوں، آپ بھی آگے آئیں۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، ملک کو مستحکم کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے، صوبوں کے لیے معاشی وسائل ان کا حق ہے، این ایف سی میں بلوچستان کا حصہ 100 فیصد بڑھا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بلوچستان کےعوام پر کوئی احسان نہیں تھا، بلوچستان کے این ایف سی کیلئے تمام صوبوں نے کردار ادا کیا، سب سے زیادہ حصہ پنجاب نے دیا، بلوچستان کےکسانوں کواربوں روپے کےسولرپینلزدیئے گئے۔
اپنی تقریر میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہے تو یہ ہم ہیں اور یہ معزز ایوان ہے، پاکستان کیلئے جو بھی قربانی دی جائے وہ کم ہے، صوبوں کیلئےمعاشی وسائل ان کاحق ہے، بلوچستان پاکستان کا بہت خوبصورت صوبہ ہے، بلوچستان میں غیوراوردلیرعوام بستے ہیں، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ 100فیصد بڑھایا گیا۔
انہوں نے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس تقریر کو غور سے سنا ہے، تاہم اس کا تفصیلی جواب وہ اس وقت نہیں دیں گے اور مناسب موقع پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ برابری اورانصاف کے بغیر تو گھر نہیں چلتا، چاروں صوبوں کو برابر ترقی دینا میری ذمہ داری ہے، چند دن قبل ہیلی کاپٹرحادثہ میں افواج کےافسران اورجوان شہید ہوئے، بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، بلوچستان میں خوارجیوں کوتکنیکی مددفراہم کی جارہی ہے، سب جانتے ہیں دہشتگردی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے، گوادرسے چمن تک شاہراہ کی تعمیر میں 300ارب روپے سے زائد خرچ کیا جارہا ہے، خیبرپختونخوا میں بھی دہشت گردی ہورہی ہے،دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسزکےافسران اورجوان شہید ہورہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہدا قوم کے کروڑوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچاتے ہیں، ہمیں مل کر اپنے شہدا کی قربانیوں کا احترام کرنا چاہئے، شہدا کا احترام نہیں کریں گے تودنیا ہمارے بارے میں کیا سوچے گی، دہشتگردی کےخلاف غفلت پرقوم ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 17 گھنٹے قبل


