حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف
سندھ حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہت بہتری لائی ہے،سندھ کے عوام کیلئے ٹرانس سروس شروع کرنا چاہتےہیں،وفاق کی مدد درکارہے،مراد علی شاہ


کراچی: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نئی شالیمار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے،فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمے ہے،کراچی روشنیوں کا شہر ہے جہاں ریلوے کا نظام بوسیدہ بن گیاتھا،کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کی انتظار گاہ،ڈائننگ روم اور دیگر سہولیات و نظام بہت شاندار ہے،حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حنیف عباسی کی قیادت میں پاکستان ریلوے جدید نظام کی جانب گامزن ہے، پاکستان ریلوے کی صوبوں کے ساتھ اشتراک کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، پارٹنرشپ کا دائرہ کار بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں کے ساتھ بھی بڑھایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھر کول کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے،جو رقوم درکار ہیں وہ فوری طور پر فراہم کریں گے،اسلام آباد تہران اور استنبول روٹ کو بنائیں گے تو ہماری معیشت کو چار چاند لگیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے، امید ہے آپ پاکستان ریلوے کو چند برسوں میں خطے کا شاندار ٹرانسپورٹ سسٹم بنائیں گے، فریٹ سسٹم کو بھی پوری طرح منظم کیا جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ہر جگہ کراچی سرکلر ریلوے لائن کی بات کی ہے، مل کر کام کریں گے، ریلوے کا یہ منصوبہ کراچی کے عوام کیلئے انتہائی ناگزیر ہے، ملک بھر میں ریلوے سٹیشنز پر جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کی پرانی عمارتوں کی تزئین و آرائش کررہے ہیں، وزیرریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کر دیے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا خطاب:
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے تشریف لائے،بہت مشکور ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ہر جگہ رہنمائی کی اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں،راولپنڈی میٹرو اسٹیشن بہت کم عرصے میں مکمل کیا،گزشتہ8ماہ کے دوران ریلوے میں بہت اصلاحات کی گئی ہیں۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سٹی اسٹیشن پر بھی جلد کام شروع کریں گے،روہڑی ریلوے اسٹیشن کو 150سال بعد اپ گریڈ کرنے جارہےہیں،یہ جو کچھ ہواہے وہ صرف اور صرف 8ماہ میں کیا گیاہے۔
مراد علی شاہ کا خطاب:
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت ریلوے کی ترقی کیلئے وفاق کی مکمل حمایت کیلئے تیار ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے سکھر حیدرآباد موٹروے کو جلد سے جلد مکمل کرانے کی درخواست کی ۔
تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہت بہتری لائی ہے،سندھ کے عوام کیلئے ٹرانس سروس شروع کرنا چاہتےہیں،وفاق کی مدد درکارہے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ سندھ حکومت وفاق کے ساتھ تعاون کیلئے ہر وقت تیارہے،سکھر حیدرآباد موٹروے جلد بن جائے تو ہمارے لیے بڑا سہاراہوگا۔
پی آئی بی ایف کی جانب سے پاکستان۔ایران تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے چھ نکاتی ایجنڈا ایرانی سفیر کو پیش
- a day ago
وزیرِ دفاع کی پاکستان تحریک انصاف کو میثاقِ جمہوریت پر دستخط کرنے کی دعوت
- a day ago
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے
- 4 hours ago

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
- 6 hours ago
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں
- 6 hours ago
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی
- a day ago
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- a day ago

نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سالک جلال کا اصلاحاتی مشن، جیلوں کے اچانک دوروں کا آغاز
- a day ago
امریکہ نے ایرانی فٹ بال ٹیم پر لگائی گئی سفری پابندیاں نرم کر دیں
- a day ago

پرواز کارڈ کے تحت 135 ہنر مند نوجوان سعودی عرب روانہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے پرواز کارڈ اور بلاسود قرضے تقسیم کیے
- a day ago

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- 3 hours ago
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- a day ago






