اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں،وزیر ریلوے
چمن سے کراچی تک ٹریک پر کام ہو رہا ہے۔ جبکہ اسٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولیات بھی دے رہے ہیں،وزیر ریلوے


لاہور:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے نظام میں مزید جدت لانے کے لیے کوشاں ہیں، اور مسافروں کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے، ریلوے کے تمام نظام کو ڈیجیٹائزیشن کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں انہوں نےمزید کہا کہ ترکی اور ازبکستان کے وفود کے ساتھ ٹرانسپورٹ سے متعلق اجلاس ہوئے،جبکہ ہمارا ایران اور ترکیہ کے ساتھ بذریعہ ریلوے ٹریڈ کا ایک تعلق ہے۔ اور کوشش کر رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ 31 دسمبر تک ٹرین بحال ہو۔
وفاقی وزیر ریلوےحنیف عباسی نے کہا کہ اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین کو بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں، جس کے بعد سینٹرل ایشیا سے یورپ تک ہماری رسائی ممکن ہو جائے گی۔ 884 کلومیٹر جس میں 400 کلومیٹر کے نئے ٹریک کا معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ چمن سے کراچی تک ٹریک پر کام ہو رہا ہے۔ جبکہ اسٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولیات بھی دے رہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا جو خواب ہے اس پر کام کر رہے ہیں، روہڑی سے پشاور ٹریک کی اپ گریڈیشن کے لیے مزید کوشاں ہیںجبکہ اچی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولیات کے لیے لاؤنج بن چکے ہیں، علامہ اقبال اور رحمان بابا ایکسپریس کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 7 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 3 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین کو نامزد کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی،مریم نواز
- 5 گھنٹے قبل

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 2 گھنٹے قبل

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر،کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 3 گھنٹے قبل

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- ایک گھنٹہ قبل









.jpg&w=3840&q=75)
