خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
وزیر مملکت نے بتایا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں عالمی معیار کی تھیں اور انہیں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال کیا جانا تھا۔


وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی کم فہمی پر مبنی سوچ نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو مزید خطرات میں ڈال دیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ وسائل مہیا کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب دہشت گرد جدید اسلحے سے لیس ہوں تو ایسے میں پولیس افسران کو بلٹ پروف گاڑیاں نہ دینا نااہلی کی انتہا ہے۔ عوام کو بھی سوال اٹھانا چاہیے کہ کیا ایسے فیصلے ان کی سیکیورٹی کے مفاد میں ہیں؟
طلال چوہدری نے فیصلے کو "نابالغ ذہن کی پیداوار" اور "احمقانہ اقدام" قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں سے محروم کر کے ان کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا افسوسناک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس اور دیگر اداروں کو مکمل سہولیات فراہم کرتی رہے گی، کیونکہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کا تقاضا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاقی حکومت اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو 600 ارب روپے سے زائد کی رقوم دے چکی ہے، لیکن صوبے کی جانب سے ان اخراجات کی شفاف تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں عالمی معیار کی تھیں اور انہیں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں استعمال کیا جانا تھا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے وفاق کی فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنا پولیس فورس کو غیر محفوظ بنانا ہے، اور یہ فیصلہ انہیں دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے مترادف ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کا حکم اس بنیاد پر دیا تھا کہ یہ گاڑیاں پرانی اور ناقص ہیں، جسے انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کی توہین قرار دیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کے لیے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی
- 2 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان میں دوسری بار پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کر دیا
- 4 hours ago

استنبول : پاک افغان مذاکرات ناکام، طالبان کا قابل عمل یقین دہانی سے گریز، وزیر اطلاعات
- 4 hours ago

سعودی عرب نے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا ’’اسکائی اسٹیڈیم‘‘ بنانےکا منصوبہ تیار کر لیا
- 2 hours ago

جنوبی افریقا کی شاندار جیت، پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 55 رنز سے شکست
- 13 hours ago

پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش ناک، لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی سر فہرست
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی
- 9 minutes ago

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ پر مبارکباد
- an hour ago

کراچی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، دو دن میں ساڑھے تین کروڑ کے ای چالان جاری
- 32 minutes ago

ایمازون کا 14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان
- 15 hours ago

وزارتِ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیئے
- 4 hours ago

ٹرمپ ایشیا کے دورے کے آخری مرحلے میں جنوبی کوریا پہنچ گئے
- 3 hours ago













.jpg&w=3840&q=75)