Advertisement
پاکستان

عید قرباں پر بسیارخوری ، ہزاروں لاہوری ہسپتال پہنچ گئے

لاہور : عید الاضحی ٰ پر بسیار خوری لاہوریوں کو مہنگی پڑگئی ، 7ہزار سے زائد شہری بسیار خوری کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 24th 2021, 4:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

عید قرباں پر ہر گھر میں چٹ پٹے مصالحے دار مختلف اقسام کی گوشت کے پکوان تیار کی جاتی ہیں اورخصوصی طور پردعوتوں پررشتہ داروں کو  مدعو کیا جاتا ہے۔  عام طور پر لوگ عید کے موقع پر معمول  سے ہٹ کر نہ صرف مختلف قسم کے چٹ پٹے پکوان شوق سے کھاتے ہیں بلکہ اپنی روٹین سے زیادہ بھی کھاتے ہیں۔ مرغن غذا کے ساتھ کولڈ ڈرنکس کا بھی بے جا استعمال کیا جاتا ہے   جو کہ گیسٹرو اور معدے کے انفیکشن کا باعث بنتا ہے ۔

لاہور شہر کے رہنے والوں نے جہاں عید قرباں کامزہ اٹھایا وہیں شہر کے مختلف ہسپتالوں  میں گیسٹرو اور معدے کی انفیکشن کے7ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔جی این این کے مطابق شہر کے 5 سرکاری ہسپتالوں میں اب تک 7  ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ گیسٹرو کے ہزاروں مریض  ہسپتالوں میں رپورٹ ہی نہیں ہوئے ہیں۔ میو ہسپتال ، سروسز ،جناح ،گنگارام اور  جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں سب سے زیادہ مریض رپورٹ ہوئے ۔

میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں کل رات سے  1900 سے زائد  مریض رپورٹ  ہوئے ہیں جبکہ  سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں گذشتہ رات سے اب تک 18  سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ۔ جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں میں اب تک تقریباً 16  سو سے زائد ،گنگارام ہسپتال میں اب تک 13 سو سے زائد  جبکہ جنرل ہسپتال میں اب تک تقریباً 11 سو مریض رپورٹ ہو چکےہیں ۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کاکہناہے کہ کھانے میں بے احتیاطی ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ،  بسیار خوری ڈائریا، گیسٹرو سمیت   ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک (فالج) کا سبب بنتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق عید قرباں پر گوشت ضرور کھائیں لیکن احتیاطی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔

Advertisement
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • a day ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • a day ago
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 9 hours ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • a day ago
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 8 hours ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 11 hours ago
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 10 hours ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 days ago
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • a day ago
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • a day ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 12 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 days ago
Advertisement