Advertisement
پاکستان

سندھ حکومت کا 26جولائی سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت ڈیلٹا ویرینٹ کے خطرے کے پیش نظر پیر سے تمام تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 24th 2021, 4:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

جی این این کے مطابق   وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس اجلاس  ہوا ، اجلا س میں  کورونا بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے پیش نظر مختلف فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  پیر سے تعلیمی  ادارے بند  کیے جائیں گے تاہم امتحانات اپنے شیڈول  کے مطابق ہوں گے۔اجلاس میں   درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ  پیر سے شادی ہال اور دیگر تقریبات پر پابندی  عائد ہوگی۔ پیر سے شاپنگ مالز ، مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6بجے  تک کھلے رہیں گے ، کریانہ ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔

اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا  کہ ریسٹورنٹس  کی  پیر سے انڈور  اور آوٹ ڈور  دونوں بند ہونگے تاہم  ٹیک اووے  کی اجازت ہوگی۔  سرکاری  اور نجی  سیکٹر  میں 50 فیصد اسٹاف  حاضر ہوگا جبکہ جمعہ  اور اتوار  سیف ڈیز ہوں گے۔  ان تمام فیصلوں پر  پیر سے  عملدرآمد  کرایا جائے گا۔

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  3 لاکھ62ہزار 182ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 785افراد جان کی بازی ہار  چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید11فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار939ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ 034ہوگئی ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح5.65 فیصدرہی۔

Advertisement
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • a day ago
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 9 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • a day ago
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 8 hours ago
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 7 hours ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • a day ago
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • a day ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • a day ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 10 hours ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 days ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • a day ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 10 hours ago
Advertisement