سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں ، سوپور میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے شہر سو پور میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیا ، علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران انٹرنیٹ اور مو بائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ، کئی دہائیوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے اور گزشتہ سال 200 سے زائد افراد کو شہید کیا گیا ہے۔جبکہ ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔
5اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یکم نومبر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں خصوصی درجہ حاصل ہے جس کے تحت صرف کشمیری ہی وادی میں جائیداد خریدنے اور ورثے میں منتقل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 7 گھنٹے قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- ایک دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 8 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- ایک دن قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- ایک دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 9 گھنٹے قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- ایک دن قبل

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 6 گھنٹے قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 دن قبل


