کیا ملک میں وی پی این کے استعمال پر پابندی لگائی جا رہی ہے؟ پی ٹی اے کاردعمل سامنے آ گیا
پی ٹی اے نے وی پی اینز پر پابندی لگانے کے بجائے پاکستان کے آئی ٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے پر زور دیا،حکام


اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نےملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ( وی پی این ) کے استعمال پر پابندی کے حوالوں سے خبروں کی وضاحت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے وی بیان جاری کر تے ہوئے وی پی این کے استعمال پر پابندی کی خبروں کی تردید کر دی۔
یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں آن لائن رسائی اور ڈیجیٹل پرائیویسی سے متعلق خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کو وسیع پیمانے پر جائز مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جن میں محفوظ مواصلات، ڈیٹا کا تحفظ، اور محدود وسائل تک رسائی شامل ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ وی پی این پر مکمل پابندی تکنیکی لحاظ سے مشکل ہے اور یہ ان کاروباری اداروں کے لیے نقصان دہ ہو گی جو عالمی روابط پر انحصار کرتے ہیں۔
حکام نے مزید بتایا کہ پی ٹی اے نے وی پی اینز پر پابندی لگانے کے بجائے پاکستان کے آئی ٹی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے پر زور دیا۔
دوسری جانب پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نےکمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ اگرچہ عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے کم ہے تاہم گزشتہ سال برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پی ای ایس بی نے ای روزگار پروگرام کا اعلان کیا۔

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 6 hours ago

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 8 hours ago
وہ بھاڑ میں جائے جو کہتا ہے پاکستان بھاڑ میں جائے، علامہ طاہر اشرفی
- 10 hours ago

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- 9 hours ago

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- 3 hours ago
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- a day ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 6 hours ago

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- a day ago

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- a day ago

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- a day ago
لتھوانیا کی وزیر اعظم نے بھی اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 9 hours ago

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 hours ago














