خیبر پختونخوا :بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 406افراد جاں بحق، 247 افراد زخمی
جاں بحق افراد میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے جبکہ زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں، پی ڈی ایم اے


خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 406 ہوگئی جبکہ 247 افراد زخمی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
جاں بحق افراد میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے جبکہ زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔
بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 3526 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 2945 گھروں کو جزوی اور 577 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر جاں حق افراد کی تعداد 337 اور صوابی میں 46 ہوگئی۔ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر، بٹگرام، ڈی آئی خان اور صوابی میں پیش آئے۔
متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 7 hours ago

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 7 hours ago

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- a day ago

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- 10 hours ago

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- 10 hours ago

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- 5 hours ago
لتھوانیا کی وزیر اعظم نے بھی اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 11 hours ago

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 9 hours ago

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- a day ago
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- a day ago
وہ بھاڑ میں جائے جو کہتا ہے پاکستان بھاڑ میں جائے، علامہ طاہر اشرفی
- 12 hours ago

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- a day ago







