آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
اگر 8 اگست تک یوکرین کے حوالے سے امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی جائیں گی،صدر ٹرمپ


ماسکو: روسی صدارتی دفتر کریملن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہو گی جس میں یوکرین جنگ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
فرانسیسی خبر رساں اے ایف پی کے مطابق اس ملاقات کا مقصد یوکرین تنازع کے حل کے لیے براہِ راست بات چیت کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے حوالے سے امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق، پیوٹن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ یوکرینی صدر سے بھی براہ راست ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ روس اور یوکرین کےمابین جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کرسکتے ہیں، یہ بات امریکی صدر نے ماسکو میں اپنے خصوصی نمائندے اور روسی رہنما کے درمیان انتہائی نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد کہی۔
امریکا اور یوکرین کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں اس ممکنہ سربراہی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں نیٹو کے جنرل سیکریٹری مارک رٹ اور برطانیہ، جرمنی اور فن لینڈ کے سربراہان بھی شامل تھے۔
اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ "ٹرمپ اور پیوٹن کی مجوزہ ملاقات میں کئی سفارتی رکاوٹیں دور کی جائیں گی اور یہ ملاقات خطے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں روس کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی،اس بیان کے بعد بین الاقوامی سطح پر سفارتی ہلچل دیکھی جا رہی ہے۔
خیال رہےکہ اگر یہ ملاقات ہوئی تو یہ جون 2021 میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن اور پیوٹن کے درمیان جنیوا اجلاس کے بعد پہلی سربراہی ملاقات ہوگی۔
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 14 hours ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 14 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- a day ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 days ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- a day ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 15 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- a day ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- a day ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 15 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 15 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- a day ago







.jpg&w=3840&q=75)



.webp&w=3840&q=75)