معرکۂ حق اور بنیانِ مرصوص سے جڑے انکشافات پر مبنی کتاب منظر عام پر آنے کو تیار
"دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ" میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ "بنیانِ مرصوص" کا نام کس نے اور کس مقصد کے تحت تجویز کیا


معرکۂ حق اور آپریشن بنیانِ مرصوص سے متعلق مستند معلومات اور حقائق پر مبنی کتاب "دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ" کی رونمائی 11 اگست کو متوقع ہے، جس کی تفصیلات اب منظرِ عام پر آچکی ہیں۔
یہ کتاب معروف صحافی مرتضیٰ سولنگی اور بین الاقوامی اسکالر احمد حسن العربی کی مشترکہ کاوش ہے، جس میں بھارت کے خلاف حالیہ پاکستانی فوجی آپریشن کے پس منظر، پیش منظر اور اہم پہلوؤں کو مفصل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
کتاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران رونما ہونے والے اہم واقعات، بھارتی ریاستی دہشت گردی کے تاریخی تسلسل اور جنگی بیانیے کو غیر جانب دار شواہد کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
"دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ" میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ "بنیانِ مرصوص" کا نام کس نے اور کس مقصد کے تحت تجویز کیا، اور اس آپریشن کے دوران کس طرح کے اسٹریٹیجک فیصلے کیے گئے۔
اس کے علاوہ کتاب میں پہلگام واقعے سے لے کر معرکۂ حق تک بھارتی پروپیگنڈے کا تجزیہ اور اندرونی فیصلہ سازی سے متعلق اہم انکشافات بھی شامل کیے گئے ہیں، جنہیں پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 2 hours ago

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 5 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 10 minutes ago

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 5 minutes ago

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- an hour ago

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 4 hours ago

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 4 hours ago

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 7 minutes ago

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 3 hours ago

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- an hour ago

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 4 hours ago

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 3 hours ago