محکمہ تجارت کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ مردم شماری پر فوری طور پر کام کا آغاز کرے تاہم اس میں وہ غیر ملکی افراد کوشامل نہ کیا جائے،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ مشرقِ وسطیٰ (مڈل ایسٹ )کے تمام ممالک ابراہم معاہدوں میں شامل ہوں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے محکمہ تجارت کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ مردم شماری پر فوری طور پر کام کا آغاز کرے تاہم اس میں وہ غیر ملکی افراد شامل نہیں ہوں گے جو امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ مردم شماری کا مقصد صرف امریکی شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنا ہے اور غیر ملکیوں کو اس عمل سے الگ رکھا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے حوالے سے بھی ایک اہم بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہم معاہدوں میں شامل ہوں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ابراہم معاہدے کو دیگر مملک تک وسعت دی جائے۔
یاد رہے کہ ابراہم معاہدہ وہ تاریخی معاہدہ ہے جن کے تحت متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان جیسے ممالک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، صدر ٹرمپ ان معاہدوں کو اپنی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی قرار دیتے رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 12 منٹ قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 10 منٹ قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- ایک گھنٹہ قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 7 منٹ قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 5 گھنٹے قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 4 گھنٹے قبل