وزیرِ مملکت نے واضح کیا کہ کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں کیا جا رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کارروائیوں کو کوئی بھی نہیں روک سکتا

وزیرِ مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مقبول ہونا بے گناہی کی علامت نہیں، شیطان بھی مقبول تھا لیکن وہ فرشتہ نہیں بن سکا۔
قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بار بار مقبولیت کا ذکر کیا جاتا ہے، لیکن یہ کسی کی بے گناہی کا ثبوت نہیں۔ اگر جیل جانا تھا تو یہاں آنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ صرف بہانے بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے اصل درد کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے افراد کو یہاں کون لایا اور بٹھایا؟ کیا آپ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا ریاست کے ساتھ؟ جس صوبے نے نیشنل فنانس کمیشن (NFC) سے 700 ارب روپے حاصل کیے، وہاں انسدادِ دہشتگردی کا ادارہ (CTD) بنانے کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔
وزیرِ مملکت نے واضح کیا کہ کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں کیا جا رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کارروائیوں کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد حملے دیگر سیاسی جماعتوں پر ہوتے ہیں، ان پر نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے زائرین کے حوالے سے بتایا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث زمینی راستے سے سفر پر پابندی لگائی گئی، جس پر مذاکرات جاری ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 15 منٹ قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 5 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 10 منٹ قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 12 منٹ قبل