جموں کشمیر : بھارتی فوجی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،3 اہلکار جاں بحق ،متعدد زخمی
حادثے میں دہشت گرد عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں،ترجمان بھارتی فوج


سرینگر: مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کی بس گہری کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں3 اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں پیش آیا،جہاں سی آر پی ایف کے 23 اہلکاروں کو لے جانے والی بس پہاڑی راستے پردوران سفر ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17 اہلکار بری طرح زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 اہلکاروں کی موت ہو گئی جب کہ دیگر کو داخل کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےجبکہ 7 اہلکار انتہائی نگہداشت کے وارڈ( آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشت گرد عناصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ تھا یا سڑک کی خستہ حالی کے باعث حادثہ پیش آیا۔

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 8 منٹ قبل

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 3 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 5 منٹ قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 10 منٹ قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 4 گھنٹے قبل