کھلاڑیوں کی جان کا تحفظ سب سے اہم ہے، بھارتی حکومت نے سکیورٹی دینے کی یقین دہانی نہیں کروائی، سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن


پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا، ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا ہاکی کپ 2025 کے لیے پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ میں شامل کرنے کا پلان بنا لیا ہے۔
سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو پہلے بھی بھارت میں کھیلنے پر تحفظات تھے اور اب بھی ہیں، اپنے کھلاڑیوں کی جان کا تحفظ سب سے اہم ہے، بھارتی حکومت نے سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی نہیں کروائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بنگلہ دیش کو شامل کرنے پر ہمیں آگاہ نہیں کیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی حکومت کے فیصلوں کو ماننے کی پابند ہے، ایشیا کپ کے بعد بھی پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کا موقع موجود ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی انتہاء پسند تنظیموں نے پاکستان ہاکی ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں، جس پر پاکستان نے بھارت اور ایشین ہاکی فیڈریشن کو اپنے تحفطات سے آگاہ کر دیا تھا، ساتھ ہی حکومتِ پاکستان نے دھمکیوں اور سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ایشیاء کپ 2025 میں بھارت، چین، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا، عمان، چائنیز تائپے کی ٹیمیںشامل ہوں گی، ٹورنامنٹ 27 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راجگیر میں شیڈول ہے۔
دوسری جانب اس فیصلے کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی نومبر ، دسمبر میں بھارت میں ہونے والے جو نیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت غیر یقینی ہے۔

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 6 hours ago

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- a day ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 6 hours ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- a day ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 5 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 6 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- a day ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- a day ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- a day ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 5 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)



.webp&w=3840&q=75)

