سندھ : سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹ لگانے کی ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبرتک توسیع
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، صوبائی وزیر ایکسائز


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ میں سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹوں کو نصب کرنے کی ڈیڈ لائن 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر کردی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن مکیش چاولہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سندھ میں سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت گاڑیوں کی سکیورٹی فیچر کے ساتھ نمبر پلیٹ اپ ڈیٹ کرنے کی مہم تیز کردی گئی ہے، سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹوں کے بعد صوبے میں سکیورٹی کی صورت حال مزید بہتر ہوگی۔
بلاول بھٹو نے مکیش چاولہ کو ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سکیورٹی فیچر والی نمبر پلیٹوں کو نصب کرنے کی ڈیڈ لائن میں اضافہ کیا جائے جس کے بعد مکیش چاولہ نے نمبر پلیٹوں کو نصب کرنے کی ڈیڈ لائن 14 اگست سے بڑھا کر 31 اکتوبر کردی۔
ڈیڈ لائن میں اضافے کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے توسیع کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago






