Advertisement
علاقائی

پنجاب حکومت نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

لاہور کے مسائل تو دہائیوں پرانے ہیں، وکلاء تنظیموں کے عہدیداران ناکام ہوئے تو پھر میں نے پنجاب حکومت سے بات چیت کی،چیف جسٹس عالیہ نیلم

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 5th 2025, 12:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت نے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اقدامات سے 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت نے واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فنانس بل 2024 میں ترمیم کر تے ہوئے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ملتان اور بہاولپور میں مصدقہ کاپی کی فیس 500روپے فیس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ کورٹ فیس میں اضافہ میری حلف برداری سے پہلے ہوا، میں جب سے آئی ہوں وکلاء کی ویلفیئر کے لیے کام کیا، مجھے پتہ ہے میری لاہور بار کی عمارت کہاں کھڑی ہے، پورے پنجاب میں وکلاء کے لیے جوڈیشل کمپلیکس بنائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایوان عدل کی عمارت کبھی بھی گر سکتی ہے، لاہور کے مسائل تو دہائیوں پرانے ہیں، وکلاء تنظیموں کے عہدیداران ناکام ہوئے تو پھر میں نے پنجاب حکومت سے بات چیت کی۔

چیف جسٹس نے بتایا ہے کہ میں نے چیف سیکرٹری سے میٹنگ کی، میرے بارے میں بہت کچھ کہا گیا لیکن درگزر سے کام لیا، جب آپ بار کے صدر بن جاتے ہیں تو کسی جماعت کے صدر نہیں ہوتے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے کورٹ فیس 50روپے سے بڑھا کر 500روپے کر دی تھی۔

Advertisement
سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے دفتر خارجہ کاردعمل آ گیا

سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے دفتر خارجہ کاردعمل آ گیا

  • 6 گھنٹے قبل
حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ

حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ

  • 5 گھنٹے قبل
ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر

ریاست سے بڑھ کرکچھ نہیں، ایک شخص کی خواہشات اس حد تک بڑھ چکی ہیں وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،آئی ایس پی آر

  • 4 گھنٹے قبل
لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز

لیاری گینگ وار پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز

  • 31 منٹ قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا

  • 2 گھنٹے قبل
فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار

فخر زمان آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا یافتہ قرار

  • 2 گھنٹے قبل
الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے پی پی 289 ڈی جی خان کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

  • 37 منٹ قبل
دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت

دی وژن کالج آف لیڈرشپ لاہور میں کانووکیشن پروقار تقریب،فیکلٹی ممبران، گریجویٹس کی بھرپور شرکت

  • 4 گھنٹے قبل
دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

دو دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر ہزاروں روپےمہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش

وزیراعظم شہباز شریف کا ملائشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد کی پیشکش

  • 4 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

  • 6 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ نےمزید 11 نئے ممالک پر امریکا کے دروازے بند کر دیے

ڈونلڈ ٹرمپ نےمزید 11 نئے ممالک پر امریکا کے دروازے بند کر دیے

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement