یہ فیصلے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر حالیہ حملے کے بعد مزید سخت کیے جا رہے ہیں، جس کا تعلق ایک افغان شہری سے جوڑا گیا ہے


واشنگٹن ڈی سی : امریکا نے سفری پابندیوں کی فہرست مزید بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب اس میں شامل ممالک کی تعداد 30 سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
امریکی محکمہ داخلہ کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے،انہوں نے کہا کہ درست تعداد نہیں بتائی جا سکتی، تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ مختلف ممالک کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
سیکرٹری کرسٹی نوم کے مطابق جن ممالک میں مستحکم حکومت نہیں، جو اپنے شہریوں کی درست معلومات فراہم نہیں کر سکتے اور امریکا کو سیکیورٹی جانچ میں تعاون نہیں دیتے، انہیں اس فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ فیصلے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر حالیہ حملے کے بعد مزید سخت کیے جا رہے ہیں، جس کا تعلق ایک افغان شہری سے جوڑا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی گئی تھیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کے لیے درخواستیں بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل جون میں صدر ٹرمپ نے 12 ممالک کے شہریوں پر مکمل سفری پابندی اور سات مزید ممالک پر جزوی پابندیاں عائد کی تھیں، جن کا اطلاق سیاحوں، طلبہ اور کاروباری مسافروں پر بھی ہوتا ہے،رائٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 36 مزید ممالک کے شہریوں پر پابندی لگانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 8 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 10 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 7 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 5 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 9 hours ago






