معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا"محمد سدیس جیسے باہمت نوجوان ہمارے معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ صوبائی حکومت ایسے باصلاحیت طلبا کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی


وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میٹرک امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے معذور طالبعلم محمد سدیس کو نقد انعام، لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق محمد سدیس، جو دونوں ہاتھوں اور ایک پاؤں سے معذور ہیں، نے پشاور بورڈ کے حالیہ میٹرک امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کی اس کامیابی پر وزیرِ اعلیٰ نے انہیں وزیراعلیٰ ہاؤس مدعو کیا، ان کی تعلیمی جدوجہد کو سراہا اور خصوصی انعامات سے نوازا۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے محمد سدیس کو نہ صرف نقد انعام اور لیپ ٹاپ دیا بلکہ ان کے آئندہ تعلیمی اخراجات کے لیے مستقل اسکالرشپ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی جانب سے لیپ ٹاپ محمد سدیس کے حوالے کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا"محمد سدیس جیسے باہمت نوجوان ہمارے معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ صوبائی حکومت ایسے باصلاحیت طلبا کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔"
محمد سدیس نے وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ملنے والی عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں۔
محمد سدیس نے ثابت کیا کہ اگر حوصلے بلند ہوں تو کوئی جسمانی کمزوری راستہ نہیں روک سکتی۔ ان کی اس کامیابی نے نہ صرف چارسدہ بلکہ پورے صوبے کے طلبہ کے لیے ایک متاثر کن مثال قائم کر دی ہے۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago




