سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
رپورٹ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ "ہمارا پیشہ ورانہ تجزیہ ہے کہ حماس اب اسرائیل کے لیے کوئی اسٹریٹجک خطرہ نہیں رہی


اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سابق سربراہان اور سیکیورٹی اداروں کے 600 سے زائد ریٹائرڈ افسران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک کھلا خط لکھ کر ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں۔
رپورٹ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ "ہمارا پیشہ ورانہ تجزیہ ہے کہ حماس اب اسرائیل کے لیے کوئی اسٹریٹجک خطرہ نہیں رہی۔"
"آپ (ٹرمپ) کی اسرائیل میں ساکھ اور اثر و رسوخ آپ کو وزیر اعظم نیتن یاہو کو درست سمت میں لانے کی پوزیشن میں رکھتے ہیں۔ جنگ بند کروائیں، یرغمالیوں کو بازیاب کرائیں اور انسانی مصائب کا خاتمہ کریں۔"
یہ اپیل ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے شدت اختیار کرنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ جنگ بندی کے لیے حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہو پا رہی۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بھرپور حملے شروع کیے تھے جس میں ابتدائی طور پر 1200 افراد ہلاک اور 251 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔ حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق، اب تک 60,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ پر سخت اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث علاقے میں شدید غذائی قلت اور قحط جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، جنگ کے آغاز سے اب تک 93 بچوں سمیت 180 افراد غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اقوام متحدہ اور اس سے منسلک ایجنسیاں خبردار کر چکی ہیں کہ غزہ میں "قحط کا بدترین منظرنامہ" جنم لے رہا ہے، جس نے دنیا بھر میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل




