غزہ میں بمباری، 44 فلسطینی شہید؛ خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر حملہ، قحط سے اموات 175 تک پہنچ گئیں
فلسطینی ہلال احمر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں حملے کے بعد کی تباہ کاریوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں


غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے بدستور جاری ہیں، جہاں پیر کی صبح سے اب تک مختلف مقامات پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم 44 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 22 افراد امدادی سامان کے منتظر تھے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی ہلال احمر کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا۔ حملے کے باعث عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور اس کا کچھ حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اس واقعے میں ہلال احمر کا ایک رکن شہید جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے۔
فلسطینی ہلال احمر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں حملے کے بعد کی تباہ کاریوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 60,839 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,49,588 بتائی گئی ہے۔
غزہ میں بھوک اور قحط سے مزید 6 اموات
غزہ میں خوراک کی شدید قلت بدستور جاری ہے، اور عرب میڈیا کے مطابق قحط کی وجہ سے مزید 6 فلسطینیوں کی اموات ہو گئی ہیں۔ اس طرح غذائی قلت سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 175 ہو گئی ہے، جن میں 93 بچے شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے یومیہ 500 سے 600 امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے، تاہم گزشتہ روز صرف 36 ٹرک ہی داخل ہو سکے۔
اسرائیلی پروفیسر کی شدید تنقید
ادھر ایک اسرائیلی پروفیسر، جو برطانیہ کی ایک معروف یونیورسٹی سے وابستہ ہیں، نے اسرائیلی اقدامات پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں قائم بعض اسرائیلی امدادی مراکز "Squid Game" یا "Hunger Games" جیسے ماحول کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں شہری خوراک کی تلاش میں جاتے ہیں اور فائرنگ کا نشانہ بن جاتے ہیں۔
پروفیسر نے مزید کہا کہ "غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن" جیسی تنظیمیں اصل میں انسانی ہمدردی کے نام پر بحران سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "ہمارے رہنما انسانی حقوق کی بات تو کرتے ہیں، لیکن عملی طور پر اسرائیل کو ہتھیار بھی فراہم کرتے ہیں۔"

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 5 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 21 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago






