Advertisement

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ بھارت روس سے نہ صرف بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے آگے فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 4th 2025, 9:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس پر مزید تجارتی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ بھارت روس سے نہ صرف بڑی مقدار میں تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے آگے فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ یوکرین میں روسی جارحیت سے کتنے افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اسی وجہ سے ان کی انتظامیہ بھارت پر عائد ٹیرف میں مزید اضافہ کرے گی۔

گزشتہ روز بھی صدر ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر نے ایک انٹرویو میں بھارت پر الزام لگایا تھا کہ وہ روس سے تیل خرید کر یوکرین کے خلاف جنگ میں مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ فاکس نیوز کے پروگرام "سنڈے مارننگ فیوچرز" میں گفتگو کرتے ہوئے ملر نے کہا، "لوگ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ بھارت روسی تیل کی خریداری میں چین کے برابر آ چکا ہے۔ یہ واقعی ایک حیران کن امر ہے۔"

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے روس سے اسلحہ اور توانائی کی خریداری پر بھارت پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف اور اضافی پینلٹی عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ جواباً بھارت نے امریکا سے ففتھ جنریشن ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ روسی تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف نافذ کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement