قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جو ہماری ذمہ داری اور عزت ہے


اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے، اور دفاعی معاہدہ ہماری تاریخ کا اہم حصہ ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جو ہماری ذمہ داری اور عزت ہے۔
فیلڈ مارشل نے قوم کو علم اور قلم کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس قوم نے علم کو چھوڑ دیا، وہاں انتشار اور فساد الارض نے جگہ لے لی۔
انہوں نے واضح کیا کہ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں بلکہ محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے دہشتگردی پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کا وطیرہ ہے اور ہم دشمن کو چھپ کے نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا اور معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی ملی۔
فیلڈ مارشل نے علماء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو متحد رکھیں اورعوام کی نظر میں وسعت پیدا کریں تاکہ پاکستان میں امن، ترقی اور تعلیم کا فروغ ممکن ہو۔
کانفرنس میں فوج کے موقف، اسلامی تعلیمات اور قومی ترقی میں علماء کے کردار پر زور دیا گیا، اور فیلڈ مارشل نے تاکید کی کہ پاکستان کی سلامتی، وحدت اور اسلامی اقدار کو برقرار رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 5 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago




