جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
اربعین زائرین کے بذریعہ سڑک سفر پر پابندی مستقل نہیں بلکہ کچھ ہفتوں یا دنوں کے لیے ہے،وزیر قانون


اسلام آباد:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کریں گے اس وقت تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئےوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دنیا سے جانے والوں کو اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے، ہم سب کو اپنی غلطیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔ لیکن اب سیاست میں ایسا وقت آ گیا کہ ایک دوسرے سے ملنے سے ڈر لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا ختم کر دیا ہے۔ حالانکہ شہباز شریف جب اپوزیشن لیڈر تھے اس وقت بھی ہاتھ بڑھایا۔ اور وزیر اعظم نے آج بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نفرت میں اتنا آگے چلے گئے ہیں کہ آج ایک ساتھ بیٹھ بھی نہیں سکتے۔ خواجہ آصف نے ٹھیک کہا ہم نے سیاست میں بہت نفرتیں پیدا کر دی ہیں۔
اعظم نذیر تاڑرڑ نے کہا کہ ہم بھی نعرے لگاتے اور پیپر پھاڑتے رہے مگر انہوں نے ریکارڈ توڑ دیئے۔ یہ نظام آپس میں مل بیٹھنے سے ہی ٹھیک ہو گا،ان کا مزیدکہنا تھا کہ جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کریں گے۔ اس وقت تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے۔ ہم ایک دوسرے کا گریبان پکڑیں گے اور بات نہیں کریں گے تو معاملات ایسے ہی چلتے رہیں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ اربعین زائرین کے بذریعہ سڑک سفر پر پابندی مستقل نہیں بلکہ کچھ ہفتوں یا دنوں کے لیے ہے۔ اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے کے بعد یہ پابندی ہٹائی جائے گی۔ زائرین کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago





