تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
گورنر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، خصوصاً دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہیں


گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث بڑی تعداد میں لوگ پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اور آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی اور ان کے ہمراہ آنے والے 15 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
گورنر پنجاب نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پیپلز پارٹی کے پرچم کا مفلر پہنایا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے راولپنڈی میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے، جس نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقے کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک و قوم کی خاطر جانوں کے نذرانے دیے اور آئندہ عام انتخابات میں عوام کی حمایت سے حکومت بنائے گی۔
گورنر نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، خصوصاً دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔
پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں میں حامد عباسی، بابر محمود، جاوید اقبال، ڈاکٹر شکیل، علی رضا، امجد جاوید، جہانگیر خان، حمزہ عباسی، بدر ستی، راجہ تنویر، راجہ خالد، راجہ حفیظ، اور سردار ندیم شامل ہیں۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی سٹی صدر راجہ کامران، اسد پرویز اور عرفان حیدر سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 5 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 7 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 8 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 5 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago





