Advertisement
پاکستان

پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیلی وزراء کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت

مسجد اقصیٰ پر مسلح دھاوا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کے لیے سنگین خطرہ ہے، شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 گھنٹے قبل پر اگست 4 2025، 12:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیلی وزراء کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت

اسرائیلی وزراء کے مسجد اقصیٰ پر مسلح دھاوے اور بے حرمتی پر پاکستان سمیت مسلم دنیا نے شید مذمت کرتے ہوئے قیام امن کی کوششوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسرائیلی انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر کی مسجد اقصیٰ پر مسلح دھاوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششوں کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزراء کی جانب سے قابض پولیس کے سائے میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے اور ناجائز آباد کاروں کے ساتھ اس میں داخلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ عمل ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے مقدس جذبات کی توہین اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔‘

وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے ان ”بے شرمانہ اقدامات“ کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کی دانستہ کوشش قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات مشرق وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مشرقی القدس کو دارالحکومت بنا کر فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر زور دیا۔

اتوار کو اسرائیلی وزیر بن گویر نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دراندازی کی اور مبینہ طور پر تلمودی رسومات ادا کیں، اس دوران اسرائیلی قابض فورسز نے ان کو تحفظ فراہم کیا۔ اس موقع پر کم از کم ایک ہزار سے زائد غیر قانونی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے، جبکہ فلسطینی نمازیوں، صحافیوں اور مسجد کے محافظوں پر حملے کیے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت، قبلہ اول کے تحفظ اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ گزشتہ ماہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران بھی غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز کی تھی۔

عرب پارلیمنٹ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی اسرائیلی وزیروں اور آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ او آئی سی نے ان اقدامات کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ اور فلسطینی عوام و مقدسات کے خلاف منظم جارحیت قرار دیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کیا تھا اور 1980ء میں اسے یکطرفہ طور پر اپنا دارالحکومت قرار دے دیا، جسے عالمی برادری نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے جبکہ یہودی اسے ”ٹیمپل ماؤنٹ“ کہتے ہیں اور اسے اپنے دو قدیم مندروں کا مقام قرار دیتے ہیں۔

Advertisement
آج سے 7 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

آج سے 7 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

  • 5 hours ago
پنجاب میں طوفانی بارشوں سے سیلاب  کے خطرات، پی ڈی ایم اے  کا الرٹ جاری

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے سیلاب کے خطرات، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

  • an hour ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی سفارتی اور اقتصادی بلندیوں کی جانب گامزن

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئی سفارتی اور اقتصادی بلندیوں کی جانب گامزن

  • 4 hours ago
 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار کی حد عبور کرگیا

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار کی حد عبور کرگیا

  • 4 hours ago
یمن کے ساحل  پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 68تارکین وطن  جاں بحق ، درجنوں لاپتہ

یمن کے ساحل  پر خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 68تارکین وطن جاں بحق ، درجنوں لاپتہ

  • 3 hours ago
وزیراعظم  حالیہ بارشوں کے باعث  ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے

وزیراعظم حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے گلگت پہنچ گئے

  • 2 hours ago
فخر زمان انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

فخر زمان انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

  • 5 hours ago
آر ایل این جی  بحران ،حکومت کا  قطر سے گیس سپلائی پر مذاکرات کا فیصلہ

آر ایل این جی بحران ،حکومت کا قطر سے گیس سپلائی پر مذاکرات کا فیصلہ

  • 5 hours ago
اسرائیلی بے حسی، 22 ہزار سے زائد امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے سے روک دیا

اسرائیلی بے حسی، 22 ہزار سے زائد امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے سے روک دیا

  • 5 hours ago
آئی ایس پی آر  کا یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع نیا نغمہ "انسانوں کے جہاں میں" جاری

آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع نیا نغمہ "انسانوں کے جہاں میں" جاری

  • 7 minutes ago
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ غزہ متاثرین کیلئے روانہ

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان کی 28 ویں کھیپ غزہ متاثرین کیلئے روانہ

  • an hour ago
بہاولپور، شک کی بنیاد پر سسرالیوں نے  خاتون کو  قتل کردیا

بہاولپور، شک کی بنیاد پر سسرالیوں نے خاتون کو  قتل کردیا

  • 4 hours ago
Advertisement