گزشتہ ٹینڈر پر ملنے والی پیشکش کے تحت درآمدی چینی 227 روپے فی کلو تک پاکستان میں پہنچنا تھی اس لیے نیا ٹینڈر جاری کیا گیا،ذرائع


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں جاری چینی بحران کے خاتمے کے لیے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کے ذرائع کے مطابق پہلا ٹینڈر بولی جمع کروانے والی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کے مطابق ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے نیا ٹینڈر 11 اگست کو کھولا جائے گا،پہلے جاری کیے گئے ٹینڈر پر 4 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی تھیں، بولی جمع کروانےوالی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث وہ ٹینڈر منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹینڈر پر ملنے والی پیشکش کے تحت درآمدی چینی 227 روپے فی کلو تک پاکستان میں پہنچنا تھی اس لیے نیا ٹینڈر جاری کیا گیا۔
دوسری جانب سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی ہدایت پر کین کمشنر پنجاب نے مختلف ڈویژن میں فراہم کردہ چینی اسٹاک کی تفصیلات جاری کردیں۔
جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 2 روز میں عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کے لیے ایک لاکھ 82 ہزار 463 میٹرک ٹن چینی فراہم کی جا چکی ہے۔
ترجمان پرائس کنٹرول کمیٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں چینی کا اسٹاک وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قلت کے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں،جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں لاہور ڈویژن کے لیے 680، گوجرانولہ ڈویژن میں 489، سرگودھا میں 848، راولپنڈی میں 528 اور ساہیوال میں 327 میٹرک ٹن چینی کا اسٹاک فراہم کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اسی طرح بہاولپور ڈویژن میں 1810، ڈی جی خان میں 1644، فیصل آباد ڈویژن میں 3 ہزار 117 اور ملتان ڈویژن میں 609 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔
ترجمان پرائس کنٹرول نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ روزمرہ استعمال کے مطابق ہی چینی کی خریداری کریں، حکومت گراں فروشوں اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے۔

پی ایس ایل فائنل: حیدر آباد کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی،زلمی کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف
- 2 days ago
'معرکۂ حق' کی فتح کو ایک سال، گنڈا سنگھ بارڈر پرجذبہ انگیز تقریب
- a day ago
وزیراعظم کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت
- 6 hours ago

بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں پراکسی وار کر رہا ہے،وزیر دفاع
- 2 days ago
تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدمقابل 'بنیان مرصوص' کی مانند یکجا کھڑے ہیں: چیف آف ڈیفنس فورسز
- 6 hours ago
چارسدہ میں جید عالم دین شیخ محمد ادریس کو شہید کر دیا گیا
- 13 hours ago
پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام بنا دیا
- 13 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سنٹر کا دورہ، ناقص انتظامات پر شدید برہم
- 2 days ago
نائب وزیراعظم،ایرانی وزیرخارجہ کا علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال
- a day ago
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیوکیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، لیز منسوخی کیخلاف درخواست مسترد
- a day ago
پاسداران انقلاب گارڈز کی بحریہ نے ایرانی فوج کے زیرکنٹرول آبنائے ہرمزکا نیا نقشہ جاری کردیا
- a day ago
اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا
- 10 hours ago












