جمہوریت کا افسوسناک دن، ایوان میں رہنے یا بائیکاٹ کا فیصلہ جلد کریں گے ، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت قائم رہے


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو دی گئی سزاؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے ایک انتہائی افسوسناک دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ایوان میں رہنا ہے یا ایوان کا بائیکاٹ کرنا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت قائم رہے، ایوان کا کام جاری رہے، لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور عدلیہ آزاد ہو۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے قائد عمران خان کو جیل میں رکھا گیا ہے اور ان کی قید دو سال مکمل ہونے کو ہے۔ پانچ دن کے اندر انہیں تین سزائیں سنائی گئی ہیں اور مجموعی طور پر 45 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہمارے لیڈر کی شریک حیات، جو کہ ایک ہاؤس وائف ہیں، کو بھی سزا دی گئی تاکہ عمران خان پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ اس سب کے باوجود ہم اس نظام کا حصہ رہے، ایوان میں موجود رہے، بائیکاٹ نہیں کیا، دھرنے نہیں دیے اور اسمبلی کے باہر احتجاج بھی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کو پارلیمان سے نکالا جا رہا ہے، تو پھر وہ کون لوگ ہیں جو اس نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ ہم چاہتے ہیں کہ یہ نظام چلتا رہے اور ہمارا لیڈر جلد باہر آئے۔
سزاؤں کے بعد بیرسٹر گوہر کا پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پہلا ردعمل۔pic.twitter.com/SUdBbyp6nK
— Irfan Saleem (@_IrfanSaleemPTI) July 31, 2025
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایوان مضبوط ہو۔ ایسی صورتحال میں پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی عمران خان کے سامنے یہ مسئلہ رکھے گی کہ آیا ایوان کا بائیکاٹ کیا جائے یا وہاں رہ کر کام کیا جائے یا کوئی تحریک چلائی جائے۔ پارٹی اس حوالے سے جلد کوئی فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل، شبلی فراز سمیت 108 افراد کو سزا سنائی ہے۔ عدالت نے حساس ادارے پر حملے اور غلام محمد آباد تھانے میں درج مقدمات کی سماعت مکمل ہونے کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا تھا۔ سماعت کے دوران عدالت کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا
- 5 hours ago

معروف اداکار فواد خان کی آواز میں خوبصورت گانا ''پروانا" ریلیز
- 32 minutes ago

کراچی: ڈیفنس میں جنازے کے دوران فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق،بیٹا زخمی
- an hour ago

ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ریونیو جمع کرلیا
- 3 hours ago

صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت
- 44 minutes ago

میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار
- 3 hours ago

نواز شریف،اورمریم نوازسے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کےفروغ پر اتفاق
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ
- 3 hours ago

لاہور: خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
- 2 hours ago

پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے ،چیلنجز کے باوجود تعلقات مضبوط ہیں ،فیلڈ مارشل
- 2 hours ago

نامور اداکارہ صبا قمر کی اچانک طبیعت خراب،اسپتال داخل
- 3 hours ago

پاکستان نے بھارت کے نام نہاد آپریشن مہادیو اور سندورسے متعلق دعوؤں کو مسترد کر دیا
- 2 hours ago