ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے،ترجمان ایف آئی اے


کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں عمید، گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عمید جس کا تعلق افغانستان سے ہے جس نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کی،جس دوران ملزم کو غیر قانونی تفتان بارڈر پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے مزیدبتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر انسانی اسمگلر گل احمد اور عبدالرحیم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم برہان خان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی،جبکہ وہ اس سے قبل ترکی سے ڈیپورٹ بھی ہوچکا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے۔

خلیج فارس میں نئے باب کا آغاز، آبی راستوں پر دشمن کی رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے گا،سپریم لیڈر
- 15 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں،دفتر خارجہ
- 18 hours ago

روٹی تو مل ہی جاتی ہے، گلاب کب ملے گا؟
- 11 hours ago

کراچی: تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے،گورنر نہال ہاشمی
- 11 hours ago

وفاقی حکومت بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،وزیر اعظم
- 11 hours ago

پاکستان اور چین سدابہار شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ دوستی ملکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،صدر مملکت
- 15 hours ago

وزیر اعظم کاموٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ
- 11 hours ago

تھیٹر پروڈیوسرز کی پنجاب آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محبوب عالم چودھری سے ملاقات
- 18 hours ago

اسحاق ڈارکا یورپی یونین کی نائب صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، مکالمے اور باہمی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago

افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر آگئے
- 16 hours ago

آبنائے ہرمز میں کشیدگی یا عدم استحکام کی مکمل ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے،ایرانی صدر
- 17 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- 17 hours ago

.jpeg&w=3840&q=75)













