افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر آگئے
فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبدالحمید خراسانی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ہمارے زیادہ تر مجاہدین اس وقت علاقے میں موجود ہیں


کابل: افغان سرزمین پرفتنہ الخوارج کو نہ صرف محفوظ پناہ گاہیں میسرہیں بلکہ پاکستان میں دراندازی کی بھی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔افغان طالبان رجیم کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت منظرعام پر آگئے۔
یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج کو پاکستان کیخلاف بطور"اسٹریٹجک ایسٹ" استعمال کررہےہیں۔افغانستان کےصوبہ کنڑ سے فتنہ الخوارج کےکمانڈرعبدالحمید خراسانی کی پاکستان پرحملہ کرنےکی دھمکی آمیز ویڈیووائرل ہورہی ہے۔
فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبدالحمید خراسانی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ہمارے زیادہ تر مجاہدین اس وقت علاقے میں موجود ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دہشتگرد کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ مجاہدین احکامات کے منتظر ہیں تاکہ پاکستان کی فوج کو جواب دیا جاسکے۔کمانڈرفتنہ الخوارج کے مطابق مجاہدین اور افغان عوام پر فرض ہے کہ افغانستان کے رہنماؤں کا دفاع کریں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے کمانڈز کا افغان طالبان کے احکامات کے تابع ہونا، اس امر کی دلیل ہے کہ افغان طالبان رجیم ہی درحقیقت اس فتنے کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے۔
پاکستان افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کے ٹھوس شواہد متعدد بار عالمی فورمز پر پیش کرکےافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو بے نقاب کر چکا ہے ۔
افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی ثابت کرتی ہےکہ پاکستان کا ان کیخلاف "آپریشن غضب للحق" وقت کی ضرورت اور مکمل طور پر حق بجانب ہے۔
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 38 منٹ قبل





