ڈاکٹر زید قریشی نے بتایا کہ انہیں شدید قے اور ڈائریا کی شکایت تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ ان لوگوں نے تربوز کھایا ہے،بھارتی میڈیا


ممبئی: بھارت کی ریاست مہارشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں بریانی کے بعد تربوز کھانے سے میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد فوڈ پوائزننگ کے سبب انتقال کرگئے۔
اس حوالےسے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ عبداللہ عبدالقادر، 35 سالہ اہلیہ نسرین، 16 سالہ بیٹی عائشہ اور 13 سال کی زینب نے ہفتے کی شب دیگر رشتے داروں کے ہمراہ بریانی کھائی،بعد ازاں رات ایک بجے انہوں نے تربوز کھایا جس کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کی طبیعت بگڑگئی۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق صبح 5 کے قریب ان لوگوں کو شدید قے شروع ہوگئی، ابتدائی طور پر مقامی ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کی لیکن طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چاروں دوران علاج چل بسے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ہلاکتیں کھانے پینے کی چیزوں میں کسی زہریلے مادے کی موجودگی کے باعث ہوئیں یا بریانی اور تربوز کا بیک وقت استعمال جان لیوا ثابت ہوا۔
دوسری جانب اسپتال میں چاروں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر زید قریشی نے بتایا کہ انہیں شدید قے اور ڈائریا کی شکایت تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ ان لوگوں نے تربوز کھایا ہے،جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے ہی اصل وجہ موت پتا چل سکے گا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 18 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 21 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 18 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago





