جورچ وین کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت جنوبی افر یقہ نے زمبابو ے کو 385 رنز کا بڑا ہدف دیا، تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ہرارے: جنوبی افریقہ کے 18 سالہ نوجوان بیٹر جورچ وین شالک وک نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پروٹیز بلے باز نے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی، نوجوان بیٹر نے یہ اعزاز ہرارے میں جاری سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں زمبابوے کے خلاف انڈر 19 ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔
جہاں انہوں نے محض 153 گیندوں پر 215 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اس طوفانی اننگز میں 19 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، یہ اس فارمیٹ میں کسی بھی بلے باز کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔
جنوبی افریقہ کے نوجوان بیٹر سے قبل سب سے بڑا انفرادی اسکور سری لنکا کے ہسیتھابویا گوڈا کا تھا انہوں نے 2018ء میں 191 رنز بنائے تھے۔
جورچ وین کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت جنوبی افر یقہ نے زمبابو ے کو 385 رنز کا بڑا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی انڈر 19 ٹیم 25 ویں اوور میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ
- 12 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے پر آ گیا
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 10 گھنٹے قبل

چیف آف ڈیفنس کانفرنس، عالمی خطرات کے مقابل فوجی تعاون ناگزیرہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل

گوادر کے قریب ماہی گیروں کی کشتی حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، چار لاپتہ
- 11 گھنٹے قبل

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 8 گھنٹے قبل

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 13 گھنٹے قبل

عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نے امریکی جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا
- 10 گھنٹے قبل