نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر ملک کا اپنا عدالتی و قانونی نظام ہوتا ہے، جس کا احترام کیا جانا چاہیے، چاہے وہ پاکستان ہو یا امریکا


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق اپنے حالیہ بیان پر وضاحت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک میں دیا گیا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے وضاحت کی کہ ان سے عمران خان سے متعلق سوال کیا گیا تھا، جس کے جواب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا تذکرہ محض حوالہ کے طور پر آیا، لیکن اسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں نے ہمیشہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ہر ممکن سفارتی اور قانونی کوششیں کی ہیں اور یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا، جب تک کہ ان کی رہائی ممکن نہ ہو جائے۔
میریے گزشتہ روز اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک واشنگٹن میں عمران خان کے کیس کے بارے سوال کے جواب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے. ن لیگ کی حکومتوں کے ادوار میں ہم ہمیشہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئیے تمام تر سفارتی اور عدالتی معاونت…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 26, 2025
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر ملک کا اپنا عدالتی و قانونی نظام ہوتا ہے، جس کا احترام کیا جانا چاہیے، چاہے وہ پاکستان ہو یا امریکا۔
اسحاق ڈار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر موجودہ حکومت کا مؤقف دو ٹوک، واضح اور غیر مبہم ہے۔
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 3 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 4 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 21 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)