ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 5900 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہو گیا ہے


پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں واضح کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی سطح پر قیمت میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 5900 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5058 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 61 ڈالر کی کمی کے بعد 3363 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سونا طویل عرصے سے محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، خصوصاً افراطِ زر، سیاسی یا معاشی بے یقینی کے ادوار میں اس کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
صدیوں سے سونا دولت اور کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ جب سرمایہ کار دیگر اثاثوں کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار ہوتے ہیں تو وہ سونے کو ترجیح دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت مقامی ریٹ کو عالمی مارکیٹ کے مقابلے میں 20 ڈالر فی اونس زیادہ رکھا گیا تھا۔
ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر ہو سکتی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نےصوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی
- 9 گھنٹے قبل

6 عرب ممالک کا اقوام متحدہ کو خط، آبنائے ہرمز پر ایرانی قوانین واپس لینے کا مطالبہ
- 13 گھنٹے قبل

مضبوط پالیسی اقدامات نے پاکستان کی معاشی بحالی کو سہارا دیا، آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی
- 13 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

سعودی عرب کی مشرق وسطیٰ کے مماک اور ایران کے مابین عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نے چین میں پہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا،وزیرخزانہ کی مبارکباد
- 14 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
آپتھلمولوجیکل سوسائٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے "کالا موتیا کے جدید علاج" پر ورکشاپ کا انعقاد
- 13 گھنٹے قبل

امریکی تحویل میں 11پاکستانی اور20 ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیابی مل گئی، اسحاق ڈار
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے،ایران کے کسی معاملے کا عسکری حل نہیں ،عراقچی
- 13 گھنٹے قبل

پنکی کا برانڈ نیم ہی اس کا پھندا بنے گا،سہولت کاری میں ملوث دیگر کوبھی پکڑا جا رہا ہے،ایڈیشنل آئی جی سندھ
- 12 گھنٹے قبل

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم جرمانہ عائد
- 14 گھنٹے قبل








