عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
امریکا میں تھنک ٹینک "اٹلانٹک کونسل" سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے 120 روزہ دھرنے نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا


نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سیاست میں قدم رکھنے سے قبل ان سے چندہ لینے آیا کرتے تھے۔
امریکا میں تھنک ٹینک "اٹلانٹک کونسل" سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2014 میں پی ٹی آئی کے 120 روزہ دھرنے نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لیڈر مقبول ہو بھی جائے، تب بھی اُسے سکیورٹی تنصیبات پر حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عمران خان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ریاستی اداروں کے خلاف کارروائی کی قیادت کریں۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب اقدامات کیے، تاہم بعد میں آنے والی حکومت، خصوصاً عمران خان کی سربراہی میں، نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے بارڈر کھول دیے اور 100 سے زائد شدت پسندوں کو رہا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے فیصلوں کے باعث 30 سے 40 ہزار طالبان دوبارہ پاکستان میں داخل ہوئے اور دوبارہ متحرک ہو گئے۔ ان کے مطابق، یہ ایک انتہائی افسوسناک اور خطرناک اقدام تھا، کیونکہ دہشت گردوں کے لیے سرحدیں کھولنے کا مطلب ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانا ہے۔

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 4 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 3 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 20 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 21 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل






.webp&w=3840&q=75)

.jpg&w=3840&q=75)
