Advertisement

برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

خط میں واضح کیا گیا کہ 1980 سے برطانیہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا آیا ہے، اور 2014 میں ایوان زیریں نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے حق میں قرار داد بھی منطور کی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر جولائی 26 2025، 6:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانوی پارلیمنٹ کے 221 ارکان کا وزیر اعظم کو خط، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

 لندن:  برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 221 ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو ایک خط لکھاہے،جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی آئندہ فلسطین کانفرنس کے دوران فلسطینی ریاست کو سرکاری طور پر تسلیم کرے۔ 

تفصیلات کے مطابق اراکین نے خط میں لکھا کہ 28سے 29 جولائی کو نیو یارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی کانفرنس سے قبل وہ برطانوی حکومت کی حمایت ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ  فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا برطانیہ کی تاریخی ذمہ داری بھی ہے، کیونکہ وہ بلفور ڈیکلریشن کا اجرا کرنے والا ملک اور فلسطین میں سابقہ مینڈیٹری طاقت رہا ہے۔

پارلیمنٹریز نے کہا کہ برطانیہ کے پاس فلسطینی ریاست کے قیام کا واحد اختیار نہیں، لیکن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر اس کی تسلیم شدہ حمایت انتہائی اہم اور علامتی اقدام ہو گی۔ 
خط میں واضح کیا گیا کہ 1980 سے برطانیہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا آیا ہے، اور 2014 میں ایوان زیریں نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے حق میں قرار داد بھی منطور کی تھی۔ 

مزید کہا گہا کہ یہ بین الجماعتی خط اس بات کا ثبوت ہے کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی حلقے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر متفق ہیںاور وقت آ گیا ہے کہ اس موقف کو عملی جامہادھر لندن میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں خوراک کی رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور اسرائیلی پالیسیوں کی مزمت کی۔ 
فرانسیسی صدر بھی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر با ضابطہ تسلیم کریں گے۔

Advertisement
بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

  • 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

  • 18 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

  • 20 منٹ قبل
وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

  • 17 گھنٹے قبل
پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

  • ایک گھنٹہ قبل
سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد   انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد انتقال کر گئے

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

  • ایک گھنٹہ قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

  • ایک دن قبل
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

  • 20 گھنٹے قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

  • 38 منٹ قبل
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

  • ایک دن قبل
Advertisement