Advertisement

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسی طرح 28 تا 31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 hours ago پر Jul 25th 2025, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 28 سے 31 جولائی تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی توقع مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ اور حافظ آباد میں ہے۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

اس کےعلاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے،جبکہ 29 سے 31 جولائی کے دوران بلوچستان اور 30 سے31 جولائی کے دوران سندھ کے بعض شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح 28 تا 31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Advertisement
خیبر پختونخوا سے نو منتخب5 آزاد سینیٹرز  پی ٹی آئی میں شامل

  • 3 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک  رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور

  • 2 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری

  • 16 منٹ قبل
ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ایشیا کپ کے حوالے سے بڑی خبر،بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی 

ایشیا کپ کے حوالے سے بڑی خبر،بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی 

  • 2 گھنٹے قبل
پاپو ایکٹ : پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور،عدالت نے سزا معطل کر دی

پاپو ایکٹ : پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور،عدالت نے سزا معطل کر دی

  • 3 گھنٹے قبل
بلوچستان :  بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ 

بلوچستان :  بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ 

  • ایک گھنٹہ قبل
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی

  • 19 منٹ قبل
خضدارمیں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

خضدارمیں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

  • 3 گھنٹے قبل
نامور اداکار عاصم بخاری کی صحت پہلے سے بہتر ،اسپتال سے گھر منتقل 

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ

  • 7 منٹ قبل
ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement