اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا،ان کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔


واشنگٹن ڈی سی: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیوسے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں دہشتگردی،علاقائی امن اوردو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی جہاں امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) پہنچنے پر امریکی حکام کی جانب سے اسحاق ڈار کا استقبال کیا گیا۔
مریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ تھے اور وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین کی جانب سے سینئر حکام نے شرکت کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنالوجی، معدنیات سمیت اہم شعبہ جات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشت گردی اور علاقائی امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
دوران ملاقات وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کے خواہاں ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان جاری ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں، پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نکتہ نظر اور مفادات میں ہم آہنگی ہے، امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کردار اور کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا،ان کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔
ملاقات کے آخر میں دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 18 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 18 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 17 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 16 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل



.jpg&w=3840&q=75)




.webp&w=3840&q=75)
