Advertisement
پاکستان

بھارت، سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی راہ میں رکاوٹ ہے، دفتر خارجہ

سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیے کراچی میں سری لنکن قونصل خانے نے ہنگامی ریلیف وامداد کےلیے مدد کی اپیل کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک دن قبل پر دسمبر 2 2025، 5:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت، سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی راہ میں رکاوٹ ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارت سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی امداد میں رکاوٹ بن گیاہے۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کا امدادی سامان لے جانے والا خصوصی طیارہ 60 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے، بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارے کو ابھی تک کلیئرنس نہیں  دی جارہی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 48 گھنٹے بعد گزشتہ رات بھارت نے جزوی کلیئرنس دی جو ناقابل عمل تھی، بھارت نے کلیئرنس محدود وقت کیلئے دی، واپسی کی اجازت بھی شامل نہیں تھی۔

خیال رہےکہ بھارتی حکومت اپنی فضائی حدود کی بندش کرکے سری لنکا میں پاکستان کے ریسکیو آپریشن میں حائل ہوگئی، سمندری طوفان ڈٹوہ نے 28 نومبر کو سری لنکا کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی، سری لنکا میں سمندری طوفان ڈٹوہ کے باعث کئی افراد ہلاک اور زخمی جبکہ ایک بڑی تعداد بے گھر ہوچکی ہے۔

پاک فوج کی 45 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم این ڈی ایم اے  اور پاک فضائیہ کی مدد سے سی 130 طیارے کے ذریعے سری لنکا روانگی کیلئے تیار ہے، سری لنکا بھیجی جانے والی ریسکیو ٹیم ترکیہ میں بھی ناگہانی آفت کے دوران اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے چکی ہے۔

بھارت نے اس انسانی ہمدردی کے مشن کے لیے فضائی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ این ڈی ایم اے نے 100 ٹن صلاحیت والے تجارتی کارگو طیاروں کے ذریعے امداد بھیجوانے کی بھی کوشش کی۔

دوسری جانب سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیے کراچی میں سری لنکن قونصل خانے نے ہنگامی ریلیف وامداد کےلیے مدد کی اپیل کردی۔

سری لنکن قونصل خانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے،طوفانی بارشوں کے باعث سری لنکا میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ 40 سےزائد افراد تاحال اور 44 ہزار افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ 

سری لنکن قونصل خانہ نے کہا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے زرعی فصلوں اور مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔  سری لنکا میں ریلیف کے سامان کے لیے سری لنکن قونصلیٹ کراچی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

فوری ریلیف کے سامان میں ری چارج ایبل ٹارچ، ریسکیو ٹیوب سرچ لائٹ، سیفٹی ہیلمٹ انجن سے چلنے والی کشتیاں، لائف جیکٹس، جنریٹرز، موبائل ٹوائلٹس، منی ایکسویٹرز درکار ہیں۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

  • 21 گھنٹے قبل
پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

  • 21 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

  • 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

  • 6 منٹ قبل
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا

  • ایک دن قبل
27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری

27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری

  • ایک دن قبل
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

  • 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

  • 17 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد   انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد انتقال کر گئے

  • 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

  • 9 منٹ قبل
Advertisement