صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں،صدر زرداری


اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوئے،جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔
دوران ملاقات صدر مملکت نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔
صدر زرداری نے کہا کہ مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں، انہوں نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

ایشیا کپ کے حوالے سے بڑی خبر،بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی
- 2 گھنٹے قبل

خضدارمیں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا سے نو منتخب5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 6 منٹ قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 15 منٹ قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

نامور اداکار عاصم بخاری کی صحت پہلے سے بہتر ،اسپتال سے گھر منتقل
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان : بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاپو ایکٹ : پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور،عدالت نے سزا معطل کر دی
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی
- 18 منٹ قبل

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور
- 2 گھنٹے قبل